قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوحہ میں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ملاقات کے موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ فعال بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ کام کر رہےہیں۔ جبکہ اس حوالے سے ترکی کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں۔
اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دورہ قطر پر دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ برطانیہ آنے کے خواہشمند افغانوں کا خیرمقدم کریں گے۔
برطانوی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں برطانوی شہریوں اور اتحادیوں کو محفوظ راستے کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
ڈومینک راب نے کہا کہ برطانیہ طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا۔ البتہ طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ضرورت پر غور کریں گے۔
Comments are closed.