جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ

برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ ہے۔

لندن سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر مائع اور پرفیومری کی 100 ملی لٹر کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانپسورٹ نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ کو الگ سیکیورٹی چیک سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو دو لٹر تک مائع اشیا ساتھ لے جانے کی سہولت ہوگی۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ہینڈ بیگ سے ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ کو ہٹانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کی نئی اور جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی نرمی کا اطلاق 2024 میں ہوجائے گا۔ موجودہ قوانین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 2006 میں عائد کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.