آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی ٹیکنالوجی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک اسکول میں ایک اے آئی روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور اسکول نے ہیڈ ماسٹر کو اسکول چلانے میں مدد کرنے کے لیے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں جو ایک اے آئی ڈیولپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔
ایبیگیل بیلی نامی اے آئی چیٹ بوٹ کئی زبانوں کا ترجمہ کرنے، تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کا اہل ہے۔
Comments are closed.