برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔
ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے اب تک 900 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مون سون بارشوں سے کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوئے، دوسری طرف اقوام متحدہ بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سیلاب، امدادی فنڈ کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونےکی توقع ہے۔
Comments are closed.