برطانیہ کی ایک کمپنی روس کی فیک نیوز کو عرب دنیا میں پھیلا رہی ہے

Yala News

  • مصنف, ہانا گلبارٹ
  • عہدہ, گلوبل ڈس انفارمیشن رپورٹر

بی بی سی کی ڈس انفارمیشن ٹیم یہ انکشاف کر سکتی ہے کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنی روسی ریاست کی ڈس انفامیشن کو عربی بولنے والے دسویں لاکھ لوگوں تک پہنچا رہی ہے۔

یالا نیوز غیر جانبدارانہ خبریں پیش کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن بی بی سی کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا زیادہ تر مواد براہ راست روسی حکومت کی حمایت یافتہ میڈیا سائٹس کی کہانیوں کی عکاسی کرتا ہے – اور یہ کہ یہ دراصل شام سے کام کرتی ہے۔

یالا نیوز جو یالا گروپ کی ایک شاخ ہے، کی سماجی رابطوں کی سائٹس پر نمایاں موجودگی ہے اور اس کے 20 یا اس سے زیادہ فیس بک صفحات اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں۔

ان فیس بک صفحات پر ہر دو گھنٹے بعد مہارت سے تیار کی گئی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں جن میں ان کہانیوں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو ممکنہ طور ان کے عربی بولنے والے 30 لاکھ فالوورز کی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان میں مشہور شخصیات کے انٹرویوز، مزاحیہ خاکے اور عالمی سیاست پر مواد شائع کیا جاتا ہے۔

یالا نیوز کے ریویوز میں اسے ایک غیر جانبدار بیان کیا جاتا ہے لیکن غور سے دیکھیں تو واضح ہو جاتا ہے کہ وہاں ایک خاص زوایے سے روس نواز کہانیاں شائع کی جاتی ہیں جن میں سے کئی روسی سرکاری میڈیا پرچلنے والی کہانیوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔

fake news

،تصویر کا کیپشن

یالا نیوز نے ایک جعلی خبر پھیلائی کہ امریکہ روس میں بیماریاں پھیلانے کے لیے پرندوں کا استعمال کر رہا ہے

یہ ایک مثال ہے۔ 10 مارچ روس کے سرکاری چینل پر ایک جھوٹی اور عجیب وہ غریب خبر شائع ہوتی ہے کہ امریکہ روس میں مہلک بیماریاں پھیلانے کے لیے پرندوں کو بائیو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اسی شام سہ پہر اس خبر کا ترجمہ کیا گیا اور روسی حکومت کے حمایت یافتہ نیٹ ورکس اسپوتنک عربی اور روس ٹوڈے (آر ٹی) عربی پر شائع کیا گیا۔ اس کے دو گھنٹے بعد اسے یالا نیوز کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو کے طور پر پوسٹ کیا گیا۔

حیاتیاتی پرندوں کی کہانی صرف ایک ہے۔ ایک سال کے دوران غلط معلومات کے ماہرین کے ساتھ کام کرتے ہوئے، بی بی سی نے یالا نیوز کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی نگرانی کی اور معلوم ہیں کہ اس کی تمام ویڈیوز روسی ذرائع ابلاغ سے حاصل کی گئی ہیں۔

ان میں یہ دعویٰ کرنے والی جعلی کہانیاں بھی شامل ہیں کہ بچہ قتل عام کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، صدر زیلنسکی مخاطب کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ‘نشے میں’ تھے، اور یوکرین کے فوجی فرنٹ لائن سے فرار ہو رہے ہیں۔ یہ سب روسی سرکاری میڈیا میں شروع ہوا، جس کے کچھ گھنٹوں بعد یالا نیوز پر اسی کہانی کی ویڈیوز سامنے آئیں

fake news

،تصویر کا کیپشن

یالا نیوز نے جعلی خبر پھیلائی کہ صدر زیلنسکی قوم سے خطاب کے دوران نشے میں تھے

انفارمیشن لانڈرنگ

برطانیہ میں سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس کے لیے روسی اثر و رسوخ کی کارروائیوں پر تحقیق کرنے والے بیلین کاراسکو روڈریگز کا کہنا ہے کہ یالا نیوز مشرق وسطیٰ میں ‘کریملن لاؤڈ اسپیکر’ کے طور پر کام کر رہا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ان کی کہانیوں میں ٹائم فریم اور مماثلت سے پتہ چلتا ہے کہ یالا روس کے لیے ‘معلومات کی منی لانڈرنگ’ ہو سکتی ہے: کسی تیسرے فریق کے ذریعے پروپیگنڈا کرنا تاکہ ایسا نہ لگے کہ یہ کریملن کی جانب سے ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو روس ماضی میں کرنے کے لئے جانا جاتا رہا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ‘عربی سامعین میں یالا کی مقبولیت کی وجہ سے کریملن سے وابستہ ذرائع اسے اپنے مفادات کو پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سائبر سکیورٹی فرم پروٹیکشن گروپ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے رواریگ تھورنٹن کا کہنا ہے کہ اطلاعات کی منی لانڈرنگ تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہے کیونکہ لوگ روسی ریاستی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا کے بارے میں زیادہ آگاہی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ‘اس کا مقصد یہ ہے کہ غیر مستند بیانیوں کو مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ ان کے لیے اس قسم کا مواد تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ فرم جیسی کسی چیز کی خدمات حاصل کرنے سے ، معلومات روس سے مکمل طور پر منقطع نظر آتی ہیں ، اور پھر حقیقی دنیا میں نامیاتی طور پر منتقل ہوسکتی ہیں۔

جعلی ریوز

fake news

یالا نیوز یالا گروپ کا حصہ ہے، جو خود کو "سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر خود کو بصری مواد کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی” کے طور پر تعارف کراتا ہے لیکن سوشل سائٹس پر اس کا آپریشن زیادہ اچھا نہیں ہے۔

یالا گروپ کی ویب سائٹ بنیادی طور پر جعلی ٹیکسٹ اور پرانی تصاویر پر مشتمل ہے۔ فیس بک پر اس کے زیادہ تر فائیو اسٹار ریویوز جعلی نظر آتے ہیں، جو جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کاؤنٹس کی جانب سے لکھے گئے ہیں، جہاں فیس بک ریویوز ایک کاروبار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دو ریوز میں یالا نیوز کو "غیر جانبدار، حیرت انگیز، ایماندار، شفاف اور بامقصد نیوز پلیٹ فارم” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے تعلق رکھنے والی مصطفٰی عیاد اس بات سے اتفاق نہیں کرتی ہیں: ”اس سے مربوط طرز عمل کی بو آتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ حقیقت کہ یالا نیوز ہر روز ایک ہی فارمیٹ کی پیروی کرتے ہوئے بہت ساری ویڈیوز شائع کرتا ہے، اس پر دسیوں ہزار ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں۔

bloomsbury

،تصویر کا کیپشن

یالا گروپ لندن کے علاقے بلومزبری کے پتے پر رجسٹرڈ ہے

یالا گروپ برطانیہ میں بلوزبری لندن کے پتے پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا پتہ 65،000 ہزار دیگر کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے ، جن میں سے 12،000 فعال ہیں۔ لیکن کمپنی کے پاس وہاں کوئی عملہ ہے نہ دفاتر ہیں۔

ہمیں شبہ تھا کہ یالا نیوز خانہ جنگی سے تباہ شدہ ملک شام سے کام کر رہا ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد روس کے دیرینہ اتحادی ہیں۔ روس نے 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران اسد کی حامی افواج کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔

مقامی معلومات اور جغرافیائی محل وقوع کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ہم نے فیس بک کی تصاویر حاصل کیں جن میں ٹیم اور اس کے دفاتر کو دمشق کے مضافاتی علاقے میں دکھایا گیا تھا۔ ان کی زیادہ تر سماجی پروفائلز کا کہنا ہے کہ وہ شام کے دارالحکومت میں مقیم ہیں۔ ایک سابق ملازم نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Fake news

،تصویر کا کیپشن

اس تصویر میں سرکاری ٹی وی کے رپورٹر شادی حلوی کو دیکھا جا سکتا ہےجو یالا گروپ کے کلائنٹ ہیں

یالا گروپ کے گاہکوں میں حکومت نواز شامی مشہور شخصیات اور صحافی شامل ہیں۔ اس تصویر میں سرکاری ٹی وی کے رپورٹر شادی حلوی کو دکھایا گیا ہے، جو یالا گروپ کے کلائنٹ ہیں، جو پابندیوں کا شکار شامی تاجروں، کترجی برادران کے ساتھ تصویر بنا رہے ہیں۔ مسٹر حلوی ایک ریڈیو اسٹیشن کے مالک ہیں جس کی مالی اعانت کٹرجیوں کی طرف سے کی جاتی ہے۔

یالا کا ایک اور کلائنٹ شام ایف ایم ہے، جو حکومت نواز ریڈیو اسٹیشن ہے جس نے روس کے سرکاری ریڈیو نیٹ ورک کا حصہ اسپوتنک عربی کے تیار کردہ پروگرام نشر کیے ہیں۔

بی بی سی مانیٹرنگ میں شامی میڈیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے حامی اور نجی میڈیا ادارے اکثر کاروباری شخصیات کی ملکیت ہوتے ہیں جن کے سیاسی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ سے قریبی روابط ہوتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ برطانیہ کی رجسٹریشن کا مقصد یالا کو ایسے ملک سے چلانے سے روکنا ہے جن پر پابندیاں عائد ہیں۔ لندن میں رجسٹریشن سے انھیں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

درحقیقت، یالا گروپ کے ایک فیس بک پیج کے مالک نے حال ہی میں آفیشل میٹا ‘بزنس پارٹنر’ بننے کے بارے میں پوسٹ کیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ اس کی سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز کی سفارش کی جاتی ہے۔

جب ہم نے میٹا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔

یالا نیوز کے پیچھے کون ہے؟

fake news

ہم نے یالا کے سی ای او احمد مومنہ کا سراغ لگایا، جو دبئی میں رہنے والے ایک شامی تاجر ہیں۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یالا گروپ برطانیہ کی ایک کمپنی ہے۔ "ہمارے پاس 500 سے زیادہ گاہک ہیں جن میں عوامی شخصیات، فنکار اور ٹیلنٹ شامل ہیں. ہمارے پاس ابھی تک لندن میں ملازمین نہیں ہیں، لیکن ہم مستقبل قریب میں کر سکتے ہیں.

ہم نے ان سے یالا نیوز پر کریملن نواز ویڈیوز کے بارے میں پوچھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یالا نیوز کا مواد متعصبانہ نہیں ہے۔ چاہے شام ہو یا روس یا کچھ اور، ہم غیر جانبداری کا احترام کرتے ہیں۔

پھر، ہم نے پوچھا کہ کیا ان کے کاروبار کو روسی یا شامی حکومتوں سے فنڈنگ ملی ہے.

انہوں نے کہا، "میں یالا کا واحد مالک اور سرمایہ کار ہوں اور کوئی بھی مجھ پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔”

yala group

ہم نے کمپنیز ہاؤس سے یالا گروپ کی برطانیہ کی رجسٹریشن کے بارے میں پوچھا۔ ایک ترجمان نے کہا کہ وہ "انفرادی کمپنیوں پر تبصرہ نہیں کرتے” اور "فراہم کردہ معلومات کی تصدیق یا توثیق کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔”

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

Putin, asad

ہم نے روس اور شام کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا ان کے یالا نیوز کے ساتھ تعلقات ہیں، لیکن ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ملا۔

BBCUrdu.com بشکریہ