برطانیہ میں کوویڈ ویکسی نیشن سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ٹوری رکن پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لیسٹر شائر سے کنزر ویٹیو ایم پی اینڈریو برجن نے ویکسین کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوری چیف وہپ سائمن ہرٹ کا کہنا ہے کہ اینڈریو برجن لائن کراس کر گئے تھے۔ انہوں نے نامناسب تبصرہ کر کے بڑا جرم کیا۔
وزیراعظم رشی سونک نے بھی اینڈریو برجن کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقابل برداشت قرار دیا۔
سائمن ہرٹ نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اینڈریو برجن آزاد امیدوار کے طور پر پارلیمنٹ میں بیٹھ سکیں گے۔
سائمن ہرٹ نے کہا کہ کوویڈ سےحفاظت کیلئے ویکسین بہترین دفاع ہے۔ اس حوالے سے غلط معلومات جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔
Comments are closed.