برطانیہ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ نہیں ہے۔
یوکرین کے لیے دفاعی امداد کے اعلان سے متعلق لندن سے ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین نے اپنے پائلٹوں کو F-16 پر تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی رائل ایئر فورس ان طیاروں کو استعمال نہیں کرتی، برطانیہ کا یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اس سے پہلے برطانیہ نے یوکرین کو سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.