برطانیہ کا منفرد نائٹ کلب جو رات کو نہیں صرف دن کو چلتا ہے،تصویر کا ذریعہPEDALO PHOTOGRAPHY
،تصویر کا کیپشنپہلے دوپہر کے وقت چلائے نائٹ کلب کی ساری ٹکٹیں فروخت ہو گئی تھیص

  • مصنف, پیٹر شٹل ورتھ
  • عہدہ, بی بی سی نیوز
  • ایک گھنٹہ قبل

اگر آپ کو نائٹ کلبز میں پارٹی کرنا پسند ہے لیکن آپ رات کو زیادہ دیر تک گھر سے باہر نہیں رہ سکتے تو دن کے وقت چلنے والے نائٹ کلب شاید آپ کو پسند آئیں گے۔برطانوی اداکارہ وکی میک کلور اور ان کے شوہر جونی اوون نے ایک ایسا ہی کلب متعارف کروایا ہے جو دن کو چلتا ہے لیکن رات سے پہلے جلدی بند ہو جاتا ہے اور اس کی کوئی مخصوص عمارت بھی نہیں ہے۔ یہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ آپ اگلی صبح تروتازہ ہو کر اپنے دفتر یا بچوں کو ان کی سرگرمیوں کے لیے لے کر جا سکیں۔ اس کلب کے متعلق اداکارہ وکی میک مزاح میں کہتی ہیں ’پوری رات ناچنے کے بجائے یہ پوری دوپہر ناچنا ہے۔‘

پرانے کلاسک ڈسکو گانے ’نائٹ فیور‘ کے نام سے ملتا جلتا اس سارے دن چلنے والے ڈسکو کا نام ’ڈے فیور ہے۔‘52 سال کے فلم ساز جونی کا کہنا ہے ’یہ ایک مخصوص عمر کے لوگوں کے لیے دوپہر کو چلنے والا نائٹ کلب ہے۔ مجھے دوستوں کے ساتھ مل کر ناچنا اور کچھ کھانا پینا بہت پسند ہے لیکن مجھے اس کے بعدکئی گھنٹوں تک ٹیکسی کی قطار میں کھڑے ہونا پسند نہیں۔ اس کلب میں آنے سے آپ کی اتوار کی چھٹی بھی خراب نہیں ہوتی۔‘’میرے لیے اب سارا دن پارٹی کرنا ہی سب کچھ ہے اور میں نے سوچا کہ میرے جیسے لوگوں کی ایک مارکیٹ ہے۔‘،تصویر کا ذریعہPEDALO PHOTOGRAPHY

،تصویر کا کیپشنسٹار اداکارہ وکی میک کلور اور ان کے والدین نے شیفیلڈ میں اپنے ڈے ٹائم ڈسکو میں مہمانوں کو شیمپین دی
ڈسکو ان لوگوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جن کی عمر 30 سے زیادہ ہے۔ اس کلب کے دروازے دو بجے کھلتے ہیں اور تین بجے آخری شخص کو اندر آنے کی اجازت ہوتی ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ اچھا برتاؤ رکھیں اور ویسے ہی کپڑے پہن کر آئیں جو وہ نائٹ کلب میں پہننا پسند کریں گے۔وکی نے کہا ’میں اس جرم کی مجرم ہوں کہ میں اکیلے کچن میں ناچتی ہوں۔ مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ یہ کروں۔‘’موسیقی ہم سب کے لیے بہت طاقتور چیز ہے۔ ہیڈفونز پر سننا، گھر میں یا گاڑی میں ایک الگ چیز ہے لیکن جب آپ ڈانس فلور پر اپنے دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو یہ ایک یاد بن جاتی ہے۔‘یہاں وکی ان کے شوہر جونی اور ان کی بیٹی اور ریڈیو ون کی میزبان کیٹی اوون ڈی جے کا کام کرتی ہیں جبکہ ڈی جے جون میک کلور پارٹی میوزک کے انچارج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہPEDALO PHOTOGRAPHY

،تصویر کا کیپشنجانی اوون اور وکی میک کلور پورے برطانیہ میں پارٹی کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں
دن کے وقت کے ڈسکو کا پہلا تجربہ شیفیلڈ سٹی ہال میں ہوا اور 48 گھنٹوں کے اندر سارے ٹکٹس بک گئے تھے اور یہاں وکی اور ان کی والدہ کیرل نے ڈانس فلور پر ناچنے کی ابتدا کی۔وکی نے بتایا ’اس کی شروعات روایتی انداز میں ہوئی تھی سب ڈانس فلور کے کونوں پر کھڑے تھے۔ پھر میں اور میری والدہ وہ پہلی تھیں جنھوں نے ناچنا شروع کیا اور باقی لوگوں کو ایسا کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگی اور وہ بالکل بھر گیا تھا۔‘لندن، ناٹنگھم اور ساؤتھ ویلز میں دن کے وقت چلنے والے ڈسکو کے آنے کی تاریخیں پکی ہو گئی ہیں اور اس کے علاوہ شیفیلڈ میں بھی اسے دوبارہ کھولا جائے گا۔ کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈسکو کو برطانیہ کے مختلف قصبوں اور شہروں میں لے کر جانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا ’ہمیں یہ دیکھنا بہت پسند ہو گا کہ یہ مختلف شہروں میں جائے جہاں لوگوں کو اس تک رسائی ہو ہمیں سوشل میڈیا پر بہت سے پیغامات مل رہے ہیں کہ ہمارے پاس اسے لے کر آئیں۔‘’اور اپنے گھر کے قریب ہونا ہی سارا مقصد ہے تاکہ آپ کو رات کو دیر گئے ٹرینیں نہ لینا پڑیں، ہم اس بات کو ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ ہر کسی تک اس کی رسائی ہو۔‘’ہمیں ٹکٹ کی قیمت کے بارے میں محتاط ہونا پڑے گا کیونکہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اس کی قدر کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آئیں اور اچھا وقت گزاریں تو ہمیں اسے سب کے لیے سستا بنانا ہوگا۔‘،تصویر کا ذریعہPEDALO PHOTOGRAPHYوکی اور جونی کے دن کے وقت چلنے والے ڈسکو میں بڑی سکرینوں پر پرانے ٹی وی شوز، فلم اور ٹی وی اشتہار لگا کر پرانی یادیں تازہ کی جاتی ہیں۔ بی بی سی کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آیا تھا کہ 2005 سے 2015 کے درمیان برطانیہ میں موجود آدھے کلبز بند ہو گئے تھے۔ جونی یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ اب بھی ناچنا چاہتے ہیں لیکن جس وقت وہ پہلے پارٹی کرتے تھے اس سے تھوڑی دیر پہلے۔،تصویر کا ذریعہPEDALO PHOTOGRAPHY
،تصویر کا کیپشنڈی جے جون میک کلور دن کے وقت ڈسکو میں پارٹی میوزک کے انچارج ہیں
انھوں نے بتایا کہ شیفیلڈ، میثر تھڈفل اور ٹوٹنگھم میں ہونے والی تقریب کے تمام ٹکٹس بک گئے ہیں جبکہ مارچ میں لندن میں ہونے والے ڈسکو کے ٹکٹس کی فروخت اچھی چل رہی ہے۔مسکراتے ہوئے وکی کہتی ہیں ’اگر آپ نے نئے سال میں جم شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے تو اُس سے یہاں آنا بہتر ہے۔‘’اور آپ حرکت کرتے رہتے ہیں کیونکہ آپ کئی گھنٹوں سے کھڑے ہوتے ہیں۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ

body a {display:none;}