بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کا فضا میں "سپر ہائی وے” بنانے کا فیصلہ

برطانیہ کی حکومت نے زمین پر نہیں اب فضا میں ہائی وے بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ دنیا کا سب سے بڑا سپر ہائی وے بنائے گا یہ ہوائی راستہ خصوصی طور پر ڈرونز کے لیے بنایا جائے گا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ یہ سپر ہائی وے 165 میل طویل ہوگا اور یہ منصوبہ آئندہ دو سال میں مکمل ہوجائے گا جس پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈز کی لاگت آئے گی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا یہ فضائی راستہ ایرواسپیس سیکٹر کو دیے گئے 27 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈز کی فنڈنگ کا حصہ ہے۔ 

منصوبے کے مطابق ڈرونز کے لیے بنایا گیا یہ فضائی راستہ ریڈنگ، آکسفورڈ، ملٹن کینز، کیمبرج، کوینٹری اور رگبی کی فضا میں بنایا جائے گا۔ 

علاوہ ازیں اس منصوبے میں حکومت کی جانب سے برطانیہ میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اس ٹیکنالوجی میں سپورٹ کرنے کا بھی منصوبہ شامل ہے۔

برطانوی حکومت منصوبے کو آگے بڑھانے کی بھی خواہشمند ہے اور چاہتی ہے کہ ان ڈرونز کی مدد سے ہی سکلی کے جزائر جیسے علاقوں میں بھی ڈاک، ادویات یا دیگر اشیا پہنچائی جاسکیں تاکہ موذی مرض کے شکار افراد اپنے علاقوں میں ہی ادویات حاصل کرسکیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.