برطانیہ کے علاقے ڈنکاسٹر میں چاقو زنی کی واردات میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنکاسٹر میں چاقو زنی کی واردت کے شبہے میں 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنکاسٹر ٹاؤن سینٹر میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔
ڈسٹرکٹ کمانڈر کے مطابق واردات کے بعد ڈنکاسٹر کے ٹاؤن سینٹر میں پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.