برطانوی پولیس کی کارکردگی پر بیرونس کیسی کی تنقیدی رپورٹ کے بعد پولیس میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ شروع کردیا گیا۔
سنگین جرائم سے نمٹنے والے افسران کو فورس میں غلط کاموں کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر سر مارک رولی نے کہا ہے کہ سیکڑوں پولیس افسران جنہیں پولیس میں نہیں ہونا چاہیے انہیں نکال باہر کریں گے۔
میٹ کمشنر نے ہوم سیکریٹری اور میئر لندن کو خط میں اقدامات سے آگاہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے تین چوتھائی افراد کا خیال ہے کہ پولیس کا رویہ امتیازی ہے، ایک سروے کے مطابق نصف خواتین پولیس پر مکمل طور پر اعتماد کھو چکی ہیں۔
Comments are closed.