بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: ویلز میں جرائم کے خلاف جنگ کیلئے پولیس نے رکشے حاصل کرلیے

ویلز میں جرائم کے خلاف جنگ کیلئے پولیس نے رکشے حاصل کرلیے۔ گوونٹ پولیس نے نیو پورٹ اور ایبر گووینی میں 4 رکشوں پر گشت شروع کردیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 600 سی سی شور مچانے والے رکشے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوونٹ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشے لوگوں کو جرائم سے بچانے میں مددگار ذریعہ ہیں۔ رکشوں کی خریداری پر ٹیکس دہندگان کی کتنی رقم لگی، پولیس یہ نہیں بتا رہی۔ 

چیف انسپکٹر گوونٹ ڈامیان سویری کا کہنا ہے کہ رکشوں کے چلنے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.