ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین مڈلٹن کو شاہی خاندان کی روایت کے مطابق پرنس اور پرنسز آف ویلز کا خطاب ملنا کچھ برطانوی شہریوں کا پسند نہیں آیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے نئے شاہی خطاب واپس لینے کے لیے آن لائن ایک پٹیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی (Change.org) پر برطانیہ کے صوبے ویلز سے تعلق رکھنے والے ٹریسٹن گرفائیڈ نامی ایک شہری نے اس پٹیشن کا آغاز کیا ہے، جس کا عنوان ’اینڈ دی پرنس آف ویلز‘ہے، کیونکہ اس شہری کا خیال ہے کہ یہ خطاب ویلز کے رہنے والوں کی بے عزتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پٹیشن کا آغاز اسی وقت کر دیا گیا تھا جب کنگ چارلس نے باقاعدہ یہ شاہی خطاب شہزادہ ولیم اور کیٹ کو دیا۔
اس پٹیشن پر 2 ہفتوں کے دوران 36 ہزار سے زائد لوگ سائن کر چکے ہیں۔
ٹریسٹن گرفائیڈ کا خیال ہے کہ اس کی پٹیشن کی وجہ سے ’پرنس آف ویلز‘ کے خطاب کے معاملے پر قومی سطح پر بحث شروع ہوئی ہے۔
Comments are closed.