برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، ترکی، مالدیپ سمیت دیگر ملکوں کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، بین الاقوامی سفر کے لیے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کروارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو بدستور ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔
Comments are closed.