برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، 22 ستمبر کے بعد پاکستان سے ویکسین لگواکر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔
اس کی وجہ یہ کہی گئی کہ برطانیہ، پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ کی تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے، پاکستان میں سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں۔
برطانیہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابلِ قبول ہو۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22 ستمبر کے بعد آنے پر بھی پی سی آر ٹسٹ کروانا ہوگا اور لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا۔
پاکستانیوں کو برطانیہ پہنچ کر 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔ پانچویں روز پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کر سکیں گے۔
4 اکتوبر کے بعد امکان ہے کہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے۔
Comments are closed.