جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

برطانیہ میں 10 سالہ پاکستانی بچی کی موت، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل

برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آر پی او سید خرم علی کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ضلع جہلم سے بتایا گیا ہے، تحقیقات کے لیے ڈی پی او جہلم کی سربراہی میں دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان 9 اگست کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے بحرین کے لیے روانہ ہوئے اور بحرین سے 10 اگست کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔

سید خرم علی نے بتایا کہ جہلم میں ملزمان کے بھائیوں اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمیں انٹرپول سے جو انفارمیشن پہنچی اس کے مطابق معاملے پر تحقیقات کررہے ہیں۔

سید خرم علی کا کہنا ہے کہ ملزم کی شادی میر پورمیں ہوئی اس لیے ہم میر پور پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کے لیے مختلف طریقوں سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی بچی سارہ شریف کاؤنٹی سِرے کے علاقہ ووکنگ میں 10اگست کو گھر میں مردہ حالت میں ملی تھی۔

اس بچی کا باپ ملک عرفان اپنی دوسری بیوی اور چار بچوں سمیت تاحال غائب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.