سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے 10 افراد کا انتقال ہوا، برطانیہ میں نو ستمبر کے بعد پہلی بار اتنی کم تعداد میں کورونا کے باعث اموات ہوئی ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک 3 کروڑ 28 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ اور اموات ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد ہیں۔
Comments are closed.