برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن سے موصولہ برطانوی محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 612 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ برطانیہ بھر میں 88.9 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 74.1 فیصد بالغ افراد کو دونوں ڈوز لگادی گئی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.