حکومت نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل رواں ماہ کے آخر تک برطانیہ میں عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق معظم احمد خان اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے ستمبر 2020ء میں برطانیہ میں ہائی کمشنر کا چارج سنبھالا تھا۔
Comments are closed.