برطانیہ میں ایک بار پھر سیاسی بحران بڑھنے لگا ہے، وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ بھی مستعفی ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مینیسٹیریل کوڈ کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کیا گیا۔
وزیراعظم لز ٹرس نے سویلا بریورمین کی جگہ پر گرانٹ شاپس کو نیا وزیر داخلہ بنا دیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں فریکنگ مسئلہ پر قرارداد پر ووٹنگ کے دوران بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔
اس معاملے پر حکومت کی چیف وہپ وینڈی مورٹن اور ڈپٹی وہپ کریگ ویٹاکر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
Comments are closed.