بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات، جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تقریباً تمام منصوبے ختم کردیے۔ ٹیکس کی شرح 20 فیصد برقرار رہے گی۔

انرجی پرائز گارنٹی اسکیم کا دورانیہ بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسکیم اب دو برس کی بجائے صرف آئندہ برس اپریل تک چلے گی۔

نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ہنگامی اعلامیے میں کہا کہ برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے وی اے ٹی فری شاپنگ کا منصوبہ بھی ختم  کر دیا گیا ہے اور  الکوحل پر ڈیوٹی منجمند کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے اقدامات سے حکومت کو 32 بلین پاؤنڈ ملیں گے۔

واضح رہے کہ معاشی تنازعات کے باعث وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے قریبی ساتھی کاسی کوارٹنگ کو وزارتِ خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر جیرمی ہنٹ کو مقرر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.