منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

برطانیہ میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں سے نمٹنے کیلئے بل پیش

برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں سے نمٹنے کیلئے بل پیش کردیا گیا ہے۔ 

لندن میں ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین نے یہ بل پیش کیا۔ سویلا بریورمین نے اس موقع پر کہا کہ چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچنے والوں کو فوری طور پر دوسرے ملک بھیجا جائے گا۔ غیر قانونی افراد کو 28 روز تک بغیر ضمانت حراست میں رکھا جاسکے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 18 برس سے کم اور طبی طور پر پرواز کیلئے نااہل افراد اپیل کرسکیں گے۔ 

 سویلا بریورمین نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کو روکنے کیلئے 700 افراد پر مشتمل نیا عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ اسمگلرز گینگز سے نمٹنے کیلئے این سی اے کی فنڈنگ ڈبل کی جائے گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے منصوبہ ناقابل عمل قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.