جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

برطانیہ میں رات کو ساحلوں پر نیلے رنگ کی روشنی کیوں نظر آتی ہے؟

برطانیہ میں رات کے وقت ساحلوں پر نظر آنے والی نیلے رنگ کی روشنی دیکھ کر لوگ تجسُس میں مبتلا ہیں کہ آخر اس نیلی روشنی کی وجہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر برطانیہ سے نیلی روشنی سے جگمگاتے ساحلوں کی کئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

دراصل ایک سمندری جاندار جسے بائلومینسینٹ پلانکٹن کہتے ہیں، برطانیہ میں اس کی سمندر کے کنارے کی موجودگی کی وجہ سے ساحل رات کے وقت نیلے رنگ کی روشنی سے جگمگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بائلومینسینٹ پلانکٹن نامی یہ جاندار جب سمندر میں حرکت کررہا ہوتا ہے تو کیمیائی رد عمل کی وجہ سے یہ نیلی روشنی جگمگاتی ہے۔

یہ منظر برطانیہ کے کئی حصّوں میں سال کے ایک خاص وقت  میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ملک کے جن علاقوں میں یہ منظر نظر آتا ہے ان میں کارمارتھن، دی گوور، پورتھکاول اور کارن وال شامل ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، یہ سمندری جاندار گرم سمندروں جیسے کیریبیئن یا جنوب مشرقی ایشیا میں بھی پایا جاتا ہے۔

لیکن اس حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس سمندری جاندار کو دیکھنے کے لیے مخصوص علاقہ اور بہترین موسم کون سا ہے کیونکہ اسے گرم سمندروں کے علاوہ شدید بارش اور دھند میں بھی دیکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.