برطانیہ میں ایک جوڑے کے بیڈ روم سے چھپا ہوا پانچ فٹ کا سانپ نکل آیا
ایک جوڑا اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب ان کے کمرے سے چھپا ہوا پانچ فٹ کا سانپ نکل آیا۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ پائتھن (سانپ کی ایک قسم) ان کے کمرے میں کیسے آیا انھیں اس بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔
سانپ کو دیکھ کر ویسٹ مڈ لینڈز کے مقام دودلے کے رہائشی اس جوڑے نے اپنے گھر پولیس کو بلایا۔
اس جوڑے نے اس سانپ کو کمرے میں بند کر دیا اور پولیس اہلکار محفوظ طریقے سے اس سانپ کو یہاں سے ایک ڈاکٹر کے پاس لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ اس جوڑے کے خیال میں یہ سانپ جو بدھ کو کمرے میں نظر آیا ہو سکتا ہے کہ کسی ڈلیوری آرڈ کے ساتھ ہی اندر آیا ہو یا پھر ہو سکتا ہے کہ نل کے ذریعے اندر داخل ہو گیا ہو۔
ایک روز قبل اس جوڑے نے ایک بڑے باکس میں ایک آرڈر منگوایا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سانپ اس ڈبے میں ہی چھپا ہو۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق اس طرح کی دریافت سے نمٹنے کا کام عام طور پر ایک خیراتی ادارے (آر ایس پی سی اے) پر چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن اس نے اس موقع پر تین زیر تربیت افسران کو اس مشن کے لیے روانہ کیا کیونکہ اس خیراتی ادارے کا کوئی فرد دستیاب نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیے
انھوں نے آخر کار سانپ کو الماری کے اوپر سے تلاش کر لیا۔ یہ سانپ ایک آئینے کے گرد لپٹا ہوا تھا اور اسے لاٹھیوں کی مدد سے جوتوں کے ایک ڈبے میں منتقل کیا گیا جس میں سوراخ کیے گئے تھے (تا کہ وہ سانس لے سکے)۔
ڈاکٹر نے جب اس سانپ کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس سانپ کے جسم پر پر کچھ پھوڑے اور پرانے زخم تھے مگر اس کی صحت تسلی بخش تھی۔
Comments are closed.