برطانیہ میں ٹرائل پر موجود ایک اور امریکی ویکسین کے حیران کن موثر نتائج سامنے آگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ویکسین نوووایکس کے تیسرے ٹرائل کے دوران 89.2 فیصد افادیت کی شرح سامنے آگئی۔ برطانوی حکومت نے پہلے ہی تین کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے نوووایکس کے موثر نتائج کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے میڈیسن ریگولیٹر کو مدد ملے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نوووایکس ویکسین کی 60 ملین خوراک موجود ہیں جو رواں سال کی ششماہی کے بعد میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی منظوری پر فراہم کی جائیں گی۔
نوووایکس ویکسین نے اپنے تیسرے ٹرائل کے دوران 89.2 فیصد موثر نتائج دیے۔ ٹرائل میں 15 ہزار برطانوی شہریوں نے حصہ لیا جن میں نوجوان اور بزرگ شامل تھے۔
The post برطانیہ میں ایک اور کورونا ویکسین کے مؤثر نتائج سامنے آگئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.