
برطانیہ میں ایک فارمیسی کے منیجر نے چوروں کو میڈیکل اسٹور میں چوری کرنے سے روکنے کے لیے اپنے انوکھے اقدام سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
برمنگھم کے علاقے سالٹلی میں موجود پاک فارمیسی کے منیجر واصف فاروق نے اپنے میڈیکل اسٹور میں ہونے والی مسلسل چوری کی وارداتوں سے تنگ آ کر چوروں کی شرم دلانے کے لیے ان کی تصاویر میڈیکل اسٹور کے باہر لگا کر ’دیوارِ شرم‘ بنا کر 16 سے زائد چوروں کی سرِعام تذلیل کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واصف فاروق نے اپنے اس انوکھے اقدام میں چوروں کے اصل نام ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔
اس حوالے سے واصف فاروق نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ میرا یہ اقدام کارآمد ثابت ہوا کیونکہ چور یہاں سے چوری کیے ہوئے سامان کی ادائیگی کے لیے میڈیکل اسٹور واپس آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے چوری کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود معاملے کی تحقیق کرنے سے انکار کر دیا تو میں نے یہ منصوبہ بنایا۔
واصف فاروق نے بتایا کہ اس علاقے میں چوری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن پولیس ہماری مدد کے لیے کچھ نہیں کرتی، صرف پچھلے 1 سال میں 15 سے 16 چوروں نے چوری کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا نے کہ اگر یہ چور واپس آ کر چوری کیے ہوئے سامان کی ادائیگی کرتے ہیں تو ہم ان کی تصاویر کو دیوار سے ہٹا دیں گے۔
Comments are closed.