جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

برطانیہ: عمر قید کے مجرم کا 101 نعشوں کی بےحرمتی کا اعتراف

برطانیہ میں عمر قید کی سزا کے مجرم نے مزید 23 مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

68 سالہ ڈیوڈ فلر اسپتال میں الیکٹریشن تھا، وہ دو خواتین کے قتل اور مردہ خانوں میں موجود خواتین کی متعدد لاشوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔

مجرم نے مردہ خانے میں موجود خواتین کی لاشوں کی بےحرمتی کے 51 علیحدہ الزامات پر بھی اقبالِ جرم کیا۔

آج عدالت میں سماعت کے دوران ڈیوڈ نے اسپتال کے مردہ خانے میں موجود 23 مزید مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا۔

آج کے عدالتی بیان کے بعد مجرم کی طرف سے زیادتی کا شکار بننے والی نعشوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.