بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: شدید گرمی کے بعد ریلوے نظام اب تک بحال نہ ہو سکا، تنصیبات کو نقصان

برطانیہ میں منگل کو شدید گرم موسم کے بعد ریلوے کا نظام اب تک بحال نہ ہو سکا ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بڑھنے پر اوور ہیںڈ لائنز اور ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایسٹ کوسٹ لائن بھی متاثر ہوئی ہے، لندن اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سروس بحال ہوگئی۔ 

ادھر نیٹ ورک ریل کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں ریلوے نظام کی بحالی کیلئے مرمت کا کام جاری ہے۔ مسافر سفر کرنے سے پہلے ٹرین کی دستیابی چیک کرلیں۔ صرف ضروری کام کی صورت میں ہی سفر اختیار کیا جائے۔ 

نیٹ ورک ریل نے گرم موسم میں بھی ریلوے نظام چلانے پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.