بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

برطانیہ: سیاسی پناہ لینے والوں کو پانی پر تیرتی رہائشگاہ میں رکھنے کا منصوبہ

برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے والوں کو پانی پر تیرتی رہائشگاہ پر رکھنے کا حکومتی منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 500 تارکین وطن کو ڈورسٹ کے ساحل پر تیرتی ہوئی رہائشگاہ میں رکھاجائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ببی اسٹاک ہوم نامی 200 کمروں والا جہاز ہوٹلوں کے مقابلے میں کافی سستا پڑے گا۔

حکومت کے مطابق تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے پر 60 لاکھ پاؤنڈ یومیہ کے اخراجات آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.