برطانیہ کے شہر لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سال کے ملزم نے مبینہ طور پر دو افراد پر اسپرے کر کے آگ لگا دی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ لگانے کا پہلا واقعہ27 فروری کو ایلنگ میں مسجد کے باہر پیش آیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرا واقعہ پیر کو ایجبسٹن میں پیش آیا، جس میں ملزم کی جانب سے 70 سال کے بزرگ کو آگ لگا کر زخمی کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.