مختلف ملکوں میں صنفی بنیاد پر آمدنی میں فرق کبھی بھی خفیہ معاملہ نہیں رہا ہے، لیکن اب اس حوالے سے برطانیہ سے جو نئی بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کی صف اول کی کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین ڈائریکٹرز اپنے مرد ہم منصبوں سے تقریباً تین چوتھائی کم تنخواہ پاتی ہیں۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق لندن کے ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پر لسٹٹڈ کمپنیوں میں سے ایک کی خاتون ڈائریکٹر اوسطاً 237000 پاؤنڈز سالانہ تنخواہ حاصل کرتی ہیں۔
نیو اسٹریٹ کنسلٹنگ گروپ کی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ آمدنی ان کے مرد ہم منصبوں کو ملنے والی آمدنی سے تقریباً 73 فیصد کم ہے جنہیں اوسطاً 875900 پاؤنڈز سالانہ ملتے ہیں۔
آمدنی میں یہ تفاوت برطانیہ کے بقیہ جاب مارکیٹ سے بہت زیادہ ہے۔
برطانیہ کے دفتر برائے قومی اعداد و شمار کے ایک حالیہ شائع ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد اوسطاً خواتین سے ساڑھے 15 فیصد سے زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔
Comments are closed.