برطانیہ میں بھارتی نژاد شہری کی گاڑی سے 10 لاکھ پاؤنڈ کی کوکین برآمد ہونے پر اسے 7 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
اسکچین ڈیل کو رواں برس مئی میں برمنگھم ہائی وے کے قریب پولیس نے روکا تھا۔
ملزم کی گاڑی سے ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی تھیں جن کی مالیت 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد ہے۔
36 سالہ ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم نے منشیات رکھنے اور انہیں فروخت کرنے کا جرم قبول کیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ برطانیہ میں ڈرائیونگ کیلئے بھی نااہل ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کو 26 جون کو برمنگھم کی شاہی عدالت نے 7 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
خیال رہے کہ اپریل میں برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔
بھارتی نژاد شہری کی گاڑی سے 10 لاکھ پاؤنڈ کی منشیات برآمد ہونے پر برطانوی وزیر داخلہ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed.