برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں اس کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کی اولڈ بیلی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی ہے، اس موقع پر تینوں ملزمان نے قتل کے جرم سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے 10 اگست کو ملی تھی۔
سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز قبل والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک پاکستان چلے گئے تھے۔
ستمبر میں تینوں کو واپس برطانیہ پہنچنے پر سارہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
تینوں ملزمان کے خلاف ہائی کورٹ کے جج کے سامنے مقدمہ آئندہ برس ستمبر میں شروع ہو گا۔
Comments are closed.