secure hookup site dog screening hookup to laptop 2010 free hookup apps gay hookup places in gloucester county nj hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: برمنگھم کے مکان میں دھماکا، کئی افراد زخمی

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو جائے دھماکا پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.