برطانیہ میں بکنگھم پیلس کے باہر تعینات شاہی محافظ کی چیخ اور تنبیہ سے خاتون سہم کر رہ گئی۔
بکنگھم پیلس کے باہر تعینات محافظ کے ساتھ خاتون نے تصویر کھنچوانے کی کوشش کی جس پر تلوار تھامے محافظ نے چلا کر خاتون سے کہا ’میں بادشاہ کا محافظ ہوں مجھے چھونے کی کوشش نہ کی جائے‘۔
محافظ کے اچانک چلانے پر خاتون ڈر کر پیچھے ہٹتی ہے اور سہم کر رہ جاتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس پر شاہی محافظ 2 گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد 4 گھنٹےآرام کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان شاہی محافظوں کو ڈیوٹی میں خاموش رہنا ہوتا ہے تاہم غیرمعمولی صورتحال میں وہ چلا کر لوگوں کو پیچھے کر دیتے ہیں۔
Comments are closed.