برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ برطانیہ افغانستان سے 13 اگست سے اب تک5 ہزار 725 افراد کا انخلا کر چکا۔
برطانوی دفتر خارجہ کے وزیرجیمز کلیورلی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ امریکی انخلا کی31 اگست کی ڈیڈلائن بڑھانےکی کوشش کرے گا۔
برطانوی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر منگل کو جی سیون ممالک کا اجلاس بلا لیا۔
جی سیون اجلاس میں افغانستان سے نکلنےوالوں کی بحفاظت منتقلی سے متعلق گفتگو ہوگی، جی سیون اجلاس میں افغان شہریوں کو بحران سے بچانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Comments are closed.