بھارت کے یوم آزادی پر برطانیہ کے علاقے ساؤتھ ہال میں آزادی کا جشن منانے والے بھارتی اور سکھ نوجوان آمنے سامنے آگئے۔
بھارتیوں نے سکھ نوجوانوں پر حملہ کیا، جھگڑے میں دو افراد تیز دھار آلے سے زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے دونوں افراد کی عمریں تقریباً 30 برس ہیں۔
ہندو نوجوانوں نے براڈ وے پر 4 سکھ نوجوانوں گھیر لیا تھا، ایک سکھ نے کرپان سے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جھگڑا ختم کرانے کی کوشش میں ایک خاتون پولیس افسر بھی معمولی کٹ لگ جانے کے باعث زخمی ہوئی، پولیس نے حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے جھگڑا کرنے والے افراد پر قابو پانے کیلئے مرچوں والا اسپرے بھی استعمال کیا۔
تیز دھار آلے سے زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایلنگ پولیس کے سربراہ شان ولسن کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد کمیونٹی تشویش میں مبتلا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کو مجمع کو منتشر کرنے کیلئے سیکشن 35 کے آرڈر دیے گئے۔
شان ولسن نے بتایا کہ حقائق کا پتا لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
علاوہ ازیں پولیس افسران نے بہادری سے مسلح شخص پر قابو پایا۔
ایلنگ پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے کسی شخص کے پاس شواہد ہوں تو پولیس سے رابطہ کرے۔
واضح رہے کہ ساؤتھ ہال میں بھارتی اور سکھ کمیونٹی کی اکثریت آباد ہے، گزشتہ برس ایک کرکٹ میچ کے بعد لیسٹر میں بھی بھارتی اور پاکستانی نوجوانوں میں جھگڑا ہوا تھا۔
Comments are closed.