اسکاٹ لینڈ کی گرفتار سابق فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کو رہا کردیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق نکولا اسٹرجن پر کوئی چارج نہیں لگایا گیا، انہیں آج دوپہر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے 52 سالہ نکولا اسٹرجن کو آج حراست میں لیا گیا تھا۔
ایڈنبرا سے اسکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق سابق فرسٹ منسٹر سے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نکولا اسٹرجن کے شوہر پیٹر موریل کو بھی اپریل میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایس این پی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن رواں سال پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.