برطانوی شہر مانچسٹر کے ارد گرد گلابی کبوتر کے گھومنے سے مقامی لوگ حیران اور خوفزدہ نظر آ رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی اداراے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے بہت سے مقامی لوگ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ کیا اس پراسرار پرندے کو رنگ کیا گیا ہے یا یہ کبوتر قدرتی طور پر گلابی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کبوتر سے متعلق گریٹر مانچسٹر کی پولیس نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے بھی اس کبوتر کو دوپہر کے اوقات میں زمین پر چہل قدمی کرتے دیکھا ہے۔
میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق اس گلابی پرندے پر مانچسٹر کے نیٹیزنز سوشل میڈیا پر منفرد، دلچسپ اور قیاس آرائیوں سے بھر پور تبصرے کر رہے ہیں۔
کسی کا کہنا ہے کہ اس پراسرار پرندے کو رنگ کیا گیا ہے جبکہ کسی کا کہنا ہے کہ یہ ضرور کسی چیز میں جا گرا ہوگا۔
ایکس صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ پرندہ معجزاتی طور پر قدرتی گلابی رنگ کا ہو۔
Comments are closed.