برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہونے پر لیبر پارٹی میں بغاوت ہوگئی، حزب اختلاف کی جماعت میں واضح دراڑیں پڑگئی ہیں۔
افضل خان، یاسمین قریشی، ناز شاہ اور خالد محمود نے قرارداد پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، افضل خان اور یاسمین قریشی سمیت کئی شیڈو وزراء عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگی کارروائیوں میں وقفے کے لئے پیش کی گئی لیبر پارٹی کی قرارداد بھی مسترد ہوگئی۔
جنگ بندی سے متعلق اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد بھی منظور نہ کی جاسکی، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد کی حمایت میں شیڈو کابینہ کے اراکین سمیت لیبر پارٹی کے متعدد اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالا۔
Comments are closed.