وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جنگی جرائم کے ثبوت برطانوی ہم منصب کو پیش کردیے۔
برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات اور حق خودارادیت دلانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جنگی جرائم کے ثبوت برطانوی ہم منصب کو پیش کیے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے، افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو لوگ یورپ جائیں گے، کوشش ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی ہے۔
Comments are closed.