برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کرمشاورت سے آگے بڑھنے پراتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی عالمی شہرت یافتہ ایکسپرٹ کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کر رہی ہے۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں فارما انڈسٹری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے فارما پارک بنا رہے ہیں۔
مختلف ممالک سے ادویات کی ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پر بات چیت جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی صنعت کی استعداد بڑھائی جائے۔
Comments are closed.