
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جہاں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق اس دوران برطانوی ہائی کمشنر کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی تھی جبکہ ملاقات میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کھیلنے آسٹریلیا جائیں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبر میں سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.