کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لندن میراتھن میں دوڑ لگا فنڈز جمع کریں گے۔
اس سے حاصل ہونے والے فنڈز غیرسرکاری تنظیم ٹی سی ایف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں پر خرچ کیے جائیں گے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے مانچسٹر اور لندن میں اکتوبر میں ہونے والی میراتھن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس ادارے کے لیے پیسے جمع کیے جائیں، میں نے اس ادارے کا کافی عرصے بعد دورہ کیا ہے، یہاں معیاری تعلیم حاصل کی جارہی ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پہلے کبھی میراتھن میں حصہ لیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک مرتبہ ایڈنبرگ میں ہونے والی میراتھن میں حصہ لیا تھا، جہاں 26 میل کا فاصلہ طے کیا تھا۔
Comments are closed.