برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے ہوئے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔
Comments are closed.