منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

برطانوی پاؤنڈ میں سرمایہ کاری پر شرح منافع میں اضافہ

برطانوی حکومت نے پاؤنڈ میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاؤنڈ میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.25 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا، جبکہ پاؤنڈ میں 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.50 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا۔ 

اسی طرح یورو میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5 فیصد سے کم کر کے 4.50  فیصد کر دیا گیا۔ 

یورو میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 5.25 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔ 

یورو میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.50 سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا، جبکہ 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 فیصد سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.