بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

برطانوی و امریکی میڈیا نے اسپتال پر حماس کے حملے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

برطانوی و امریکی میڈیا نے غزہ کے اسپتال پر حماس کے حملے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اسپتال پر حماس کے حملے کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی راکٹ حملے سے ایسی بھیانک تباہی نہیں ہوتی، جیسی آج دیکھی گئی۔

اسرائیلی فو ج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کردی جس سے زخمی بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے

امریکی چینل ایم ایس این بی سی نے کہا کہ اسرائیل کے دعوے اب تک صرف بیانات کی حد تک ہی محدود رہے ہیں، حماس یا اسلامی جہاد کے اسپتال پر حملے کا اب تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.