برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک 1 دن کے لیے امیگریشن آفیسر بن گئے۔
برطانیہ میں غیر قانونی طور پر آنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 105 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں تجارتی جگہوں پر ہوئیں جن میں ریسٹورنٹس، کار واش، نیل بار، حجام کی دکانیں اور سہولت اسٹورز شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ایک کریک ڈاؤن میں وزیرِ اعظم رشی سوناک بھی شامل ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق 43 سالہ رشی سوناک بُلٹ پروف جیکٹ پہن کر شمالی لندن میں کی گئی ایک کارروائی میں امیگریشن انفورسمنٹ افسران کے کام کو دیکھنے کے لیے شریک ہوئے۔
Comments are closed.