بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی وزیراعظم کا انرجی بل دو سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان

نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انرجی بل دو سال کے لیے محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعطم نے انرجی بلز میں اکتوبر سے ہونے والا اضافہ روک دیا۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے انرجی بلز پر پرائس کیپ کو 3,549 سے کم کرکے 2,500 پاؤنڈ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرائس کیپ کا اطلاق دو برس کیلئے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ پر ہوگا۔ 

ادھر وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ گرین لیوی کی معطلی سے اوسط گھرانے کے انرجی بلز پر ایک ہزار پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح کاروبار کو بھی انرجی بلز میں 6 ماہ تک رعایت ملے گی، چھ ماہ کے بعد کمزور انڈسٹریز کو فوکسڈ سپورٹ ملے گی۔ 

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلز میں رعایت کے ساتھ انرجی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چانسلر رواں ماہ کے آخرمیں مالیاتی پیکج کے اخراجات کا تعین کریں گے۔ انرجی بلز کی مد میں ہر گھرانے کیلئے حکومت کی طرف سے 400 پاؤنڈ کی مدد ملے گی۔ 

لز ٹرس نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ گھرانے اور فرمز فکر مند ہیں کہ موسم خزاں اور سرما کیسے گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر جارحیت اور یورپ کیلئے گیس بطور ہتھیار استعمال کرنے سے قیمت میں اضافہ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.