برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ خطرناک حملوں کے بعد امریکی (XL بُلی) کتوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک خطرناک کتوں کی اس نسل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بیان میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ یہ کتے 2021ء سے کم از کم 14 انسانی اموات کا باعث بنے اور یہ بچوں اور کمیونٹیز کے لیے خطرہ ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اس نسل کے کتوں کے انسانوں پر حملوں کی ویڈیوز اور لوگوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نسل کے کتوں پر پابندی کے لیے فوری کام کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسئلہ چند بری تربیت یافتہ کتوں کا نہیں بلکہ ان کے رویے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالکان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کتوں کو کنٹرول میں رکھیں، میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان حملوں کو روکنے اور عوام کی حفاظت کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.